لاہور(عکس آن لائن) احتساب عدالت آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔فاضل عدالت نے دوران سماعت کہا کہ استفسار کیا ملزم باقی کیسز میں نیب کی عدالتوں میں پیش ہوتا ہے ۔
فاضل عدالت کو بتایا کہ ملزم اس وقت جیل حکام کی حراست میں ہے اور دوسرے کیسز میں پیش ہوتا ہے ۔فاضل جج نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا ملزم ایک کیس میں پیش ہو اور دوسرے میں اس کو استثنیٰ دیا جائے ۔یہ اہم نوعیت کا کیس ہے اس میں ملزم شہباز شریف کوپیش کیا جائے ۔فاضل جج نے شہباز شریف کو 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔