وزیراعظم آزادکشمیر

آزادکشمیر کی جانب اگر ہندوستانی فوج بڑھی تو ہم سب اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑیںگے، وزیراعظم آزادکشمیر

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ آزادکشمیر کی جانب اگر ہندوستانی فوج بڑھی تو ہم سب اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑیںگے۔

اتوار کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہندوستانی فوج کے چیف کی جانب سے آزادکشمیر لینے کے بیان پر ردعمل میںجنرل منوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لائن آف کنٹرول پر تمہارا انتظار کررہے ہیں پاک سرزمین کی جانب بڑھ کر دیکھو ،ہندوستانی فوج کے پاس اتنے تابوت نہیں جتنے تم جنازے اٹھاوگے،آزادکشمیر کی جانب اگر ہندوستانی فوج بڑھی تو ہم سب اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑینگے ۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پتھروں سے ڈرنے والی فوج میں اتنی ہمت نہیں کہ آزادکشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے ،اگر ایسا کرنے کی کوشش بھی کہ گئی تو لڑائی لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب لڑی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں