آذربائیجان

آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگی بندی کی کوشش ناکام

باکو( عکس آن لائن)آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگی بندی کی دوسری کوشش بھی بظاہر ناکام ہو گئی ہے۔ نگورنو کاراباخ کے مختلف حصوں میں اتوار اور پیر کو بھی مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔ حریف ممالک آرمینیا اور آذربائیجان کے کے درمیان نگورنو کاراباخ میں ستائیس ستمبر سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، جن میں اب تک سینکڑوں شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے تازہ معاہدے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عملدرآمد شروع ہونا تھا .

تاہم جھڑپوں کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ نگورنو کاراباخ کے مختلف حصوں میں اتوار اور پیر کو بھی مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔ حریف ممالک آرمینیا اور آذربائیجان کے کے درمیان نگورنو کاراباخ میں ستائیس ستمبر سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، جن میں اب تک سینکڑوں شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں