لاہور (عکس آن لائن) صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ بار کے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کی حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کی کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے صدر شہزاد شوکت سیکریٹری علی عمران سمیت تمام منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کی طرف سے عاصمہ جہانگیر گروپ کا انتخابات عاصمہ جہانگیر کی خدمات کا اعتراف ہے۔آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ بار کے نئے منتخب عہدیداروں کے نام پیغام میں کہا کہ آئین ہم سب کے لئے مقدس دستاویز ہے ۔