کوویڈ19

زمبابوے خلاف سیریز ، سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ کل لیے جائیں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن) زمبابوے کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ممکنہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ بدھ کو21 اکتوبر کو لیے جائیں گے۔ اس دوران پانچ روزہ آئسولیشن مدت کے دوران کھلاڑی مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ

کوویڈ 19 پرٹوکولز کے تحت منعقدہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی مسرور

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اس نے ایک بار پھر اپنی آپریشنل صلاحیت اور قابلیت کا بھرپورمظاہرہ کرکے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا ہے، اس دوران ٹورنامنٹ میں شریک نوجوان مزید پڑھیں

شعیب ملک

ٹی 20 کرکٹ، شعیب ملک 300 چھکے جڑنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

کراچی(عکس آن لائن) شعیب ملک ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 300 چھکے جڑنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔انھوں نے یہ اعزاز اتوار کو قومی ٹی 20 کپ کے فائنل میں سدرن پنجاب کیخلاف خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کیا، مزید پڑھیں

احسان مانی

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے: چیئرمین پی سی بی

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے تسلیم کیا ہے کہ پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل پی سی بی کے حق میں تھا، فرنچائزز کو ہر ممکن حد تک سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں مزید پڑھیں

پاکستان اور زمبابوے

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔ جاری شیڈول کے مطابق تیس اکتوبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ راولپنڈی میں مزید پڑھیں

زمبابوے

زمبابوے خلاف سیریز ، سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ 21 اکتوبر کو لیے جائیں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن) زمبابوے کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ممکنہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ 21 اکتوبر کو لیے جائیں گے۔ اس دوران پانچ روزہ آئسولیشن مدت کے دوران کھلاڑی قذافی مزید پڑھیں

مصباح الحق

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستان کے 22 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی غرض سے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔پاکستان نے گزشتہ 12 ماہ سے کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا، ایک سال بعد کھیلی جانے والے ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔ یہ لیگ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے اسکواڈ کا انتخاب کرتے وقت نوجوان کھلاڑیوں کومتواتر مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سلیکٹرز نے سنٹرل پنجاب کے20 سالہ عبداللہ شفیق کو ممکنہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ نوجوان بیٹسمین نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 میں 133 کے اسٹرائیک ریٹ سے 358 رنز بنائے تھے۔عبداللہ شفیق کو اپنے فرسٹ کلاس اور ٹی ٹونٹی ڈیبیو میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔شعیب ملک کی جگہ عبداللہ شفیق کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ سلیکٹرز نے محمد رضوان کے بیک اپ کے طور پر روحیل نذیر کو ممکنہ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل سرفراز احمد کو 25 اکتوبر سے شروع ہونے والی قائداعظم ٹرافی میں شرکت کا کہا گیا ہے تاکہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل وہ مکمل طور پراپنی فارم بحال کرسکیں۔اسی طرح فاسٹ باؤلر محمد عامر اور عثمان شنواری کی جگہ حارث رؤف ،محمد حسنین اور موسیٰ خان کو صلاحیتوں کے اظہارکا موقع دینیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔انجری کی وجہ سے حسن علی اور نسیم شاہ کی سلیکشن پر غور نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑیوں کو قائداعظم ٹرافی میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جاسکے۔اعلان کر دہ اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان) اور شاداب خان (نائب کپتان) ،بیٹسمینوں میں عبداللہ شفیق ، عابد علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث سہیل ، افتخار احمد ، امام الحق ، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ،وکٹ کیپرز ، محمد رضوان اور روحیل نذیر،اسپنرز میں عماد وسیم ، عثمان قادر اور ظفر گوہر جبکہ فاسٹ باؤلر میںفہیم اشرف ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، موسیٰ خان ، شاہین شاہ اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم نے کہاکہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اندازہ ہیکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کچھ کھلاڑی ممکنہ اسکواڈ میں اپنا نام نہ دیکھ کر مایوسی کا شکار ہوئے ہوں گیتاہم انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ان کی سلیکشن پر غور کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہمارا موجودہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ پہلے ہی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اورہم نے انہی کھلاڑیوں کو مزید اعتماد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک روزہ انٹرنیشنل اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنیکا مقصد آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنا ہے کیونکہ یہ ایونٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے شعیب ملک او رسرفراز احمد کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ان کے کیرئیر ختم ہوگئے ، اسی طرح ہم نے عثمان شنواری اور محمد عامر کی جگہ محمد حسنین ، حارث رؤف اور موسیٰ خان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو متواتر موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں محمد رضوان ہماری فرسٹ چوائس ہیں اور مستقبل کے پیش نظر ہم نے ان کی جگہ روحیل نذیر کو بطور بیک اپ ممکنہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

لاہور(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستان کے 22 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے پچاس اوورز پر مزید پڑھیں

جنوبی افریقہ

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، جنوبی افریقہ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریگی

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ سیریز کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ مہمان ٹیم آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کریگی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ چار ہفتوں مزید پڑھیں

شان مسعود

شان مسعود کی قائدانہ اننگز نے سدرن پنجاب کو فائنل میں پہنچا دیا

راولپنڈی(عکس آن لائن) کپتان شان مسعود کی ناقابل شکست 78رنز کی قائدانہ اننگز نے سدرن پنجاب کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں پہنچا دیاہے۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے دفاعی چمپئن ناردرن مزید پڑھیں

نیشنل انڈر19

نیشنل انڈر19 ون ڈے چمپئن میں سندھ، ناردرن اورسنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

لاہور(عکس آن لائن) دفاعی چمپئن سندھ اور ناردرن کی ٹیمیں نیشنل انڈر19 ون ڈے چمپئن شپ کے مسلسل تیسرے راؤنڈ میں ناقابل شکست رہنے کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں،لاہور میں جاری ایونٹ میں سنٹرل پنجاب نے بھی مزید پڑھیں