مریم نواز

مریم نواز نجی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحہ لندن چلی گئیں

لاہور (نمائندہ عکس)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحہ لندن چلیگئیں۔ مریم نواز نے لندن روانگی سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی، ن لیگی نائب صدر کے ہمراہ ان کی ذاتی ملازمہ بھی ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریبا ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں