شوکت ترین

ہمیں جلد ازجلد عام انتخابات کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے، شوکت ترین

اسلام آ باد (نمائدہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہمیں جلد ازجلد عام انتخابات کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے پنجاب کے ضمنی انتخابات نے سیاسی بے یقینی کو بڑھا دیا ہے جس سے معاشی عدم استحکام پیدا ہوا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مفتاح کی جانب سے بیرون ملک مقیم دوستوں کی جانب سے آنے والی مدد کی یقین دہانیوں کے باوجود، روپیہ گر رہا ہے۔ شوکت ترین نے مزید کہا کہ اس بے یقینی کو ختم کرنے کے لیے ہمیں جلد از جلد عام انتخابات کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں