فیاض الحسن چوہان

اگر 100یونٹ مفت دیں گے تو حمزہ شہباز کے اقدام کی حوصلہ افزائی کریں گے، فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی(نمائندہ عکس)چیئرمین تحریک انصاف کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگر 100یونٹ مفت دیں گے تو حمزہ شہباز کے اقدام کی حوصلہ افزائی کریں گے، منگل کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کیا آئی ایم ایف ایک صوبے کو 100 یونٹ بجلی دے گا؟

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں پری پول رگنگ ہو رہی ہے، 4 حلقوں میں 4 ارب روپے سے زائد کا فنڈ دیا گیا ہے،انہوں نے سابقہ خاتونِ اول بشری بی بی کی لیکڈ ویڈیو سے متعلق کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو آتی ہے، لوٹوں کو غدار کہا جاتا ہے تو کون سی چیز غلط ہے،فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ آئین آڈیو ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، جتنی مرضی آڈیو ریکارڈ کریں پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں