وزیر اطلاعات

شوکت ترین نے اعتراف کر ہی لیا کہ عمران خان نے 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا، وزیر اطلاعات

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران خان نے 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ شوکت ترین صاحب نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران صاحب نے چار سال کی حکومت میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ قرضہ تاریخ پاکستان میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے، ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران صاحب نے کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ، ڈالر 115 سے 189 پر لے جانے سے مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھانے کے علاہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں