فیاض الحسن چوہان

حمزہ شہباز کا عمران خان پر ہرزہ سرائی آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور (نمائندہ عکس ) سابق وزیر اطلاعات و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا عمران خان پر ہرزہ سرائی آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس پررد عمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ غیرآئینی وزیر اعلی کس منہ سے صدر اور گورنر سرفراز چیمہ کو آئین اور قانون کا درس دے رہا ہے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد استعفی دینے کے بجائے اخلاقیات کا بھاشن دینا عوام کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مہنگائی اور لاقانونیت کا بازار اور طوفان گرم ہے اور حمزہ شہباز قانون کا پروفیسر بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا عمران خان پر ہرزہ سرائی آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، ارب روپے کی کرپشن کا مجرم حمزہ شہباز آج پھر پنجاب میں کرپشن اور لاقانونیت کا ننگا کھیل کھیل رہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز سو پیاز اور سو چھتر کھا کر ہی وزارت اعلی سے استعفی دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں