شاہ محمود قریشی

کرتارپور راہداری کا افتتاح ہے ، فیصلہ بھی آج کے دن سنایا آخر کیوں؟ یہ بی جے پی کی سازش ہے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کے متنازع فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح ہے ، فیصلہ بھی آج کے دن سنایا آخر کیوں؟ یہ بی جے پی کی سازش ہے ، بھارتی سپریم کورٹ پربے پناہ دباو ہے ، مودی کی سیاست نفرت کی سیاست ہے،بی جے پی نفرت کے بیج بورہی ہے، بھارت کے مسلمان پہلے ہی دباو میں تھے ، اب اس فیصلے کے بعد مزید دباو بڑھے گا۔

ایک انٹرویومیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کی اس دن یہ فیصلہ سنانے کی کیا وجہ ہے؟ آج کرتارپور راہداری کا افتتاح ہے اور فیصلہ بھی آج کے دن سنایا آخر کیوں؟ اس سے پتا لگتا ہے کہ یہ بی جے پی کی سازش ہے۔ہندووں کے حق میں فیصلہ آنے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ پربے پناہ دباو ہے اور مودی کی سیاست نفرت کی سیاست ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بی جے پی نفرت کے بیج بورہی ہے، بھارت کے مسلمان پہلے ہی دباومیں تھے اور اب اس فیصلے کے بعد مزید دباو بڑھے گا۔

انہوںنے کہاکہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ بھارت نے 5000 پیرا ملٹری فورس کی تعیناتی کردی ہے، اس کے علاوہ اسکول کالجز بند کردئیے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے کہ کوئی نہ کوئی ردعمل ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں