پیکیج کا اعلان

یوکرائن کے لیے یورپی یونین کا سوا ارب یورو کا امدادی پیکیج کا اعلان

برسلز (عکس آن لائن)یورپی یونین نے کیف کے لیے ایک اعشاریہ دو ارب یورو کے مالی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن نے برسلز میں صحافیوں کو بتایا کہ یوکرائن کے روس کے ساتھ موجودہ تنازعے میں مدد کے مقصد سے ایک ہنگامی پیکج مختص کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم کی ادائیگی امداد اور ہنگامی قرضے کے طور پر کی جائے گی۔

فان ڈیئر لائن کے بقول اس پیکج کے ذریعے یوکرائن تیزی سے بڑھتی کشیدگی کے دوران اپنی مالی ضروریات کو پورا کر سکے گا۔ انہوں نے یورپی یونین کے ارکان پارلیمان سے اپیل کی کہ اس پیکج کو ہنگامی بنیاد پر منظور کیا جائے، تاکہ جلد سے جلد تعاون کو ممکن بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں