فواد چوہدری

نوجوانوں کے ہنر کو استعمال کرکے ترقی کی جاسکتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ہنر کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے، نوجوانوں کے ہنر کو استعمال کرکے ترقی کی جاسکتی ہے،ہماری سوچ پروگریسو ہونی چاہیے، بہت سی ٹیکنالوجی آئی اور ہماری نظر سے گزر کر چلی گئی، ہماری عدالتوں میں زیادہ تر ججز ٹیکنالوجی سے آشنا نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی60فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے،نوجوانوں کے ہنر کو استعمال کرکے ترقی کی جاسکتی ہے،ہنر ہی ہے جو آپ کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے ہنر بہت اہمیت کا حامل ہے،

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کامیاب پروگرام ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا،انٹر پرینیورشپ اب اوپر آ رہی ہے، ہماری سوچ پروگریسو ہونی چاہیے، بہت سی ٹیکنالوجی آئی اور ہماری نظر سے گزر کر چلی گئی،فیکس ہماری آنکھوں کے سامنے ختم ہوگیا، زندگی کی رفتار تیز ہے اگر ہم نے فالو اپ نہ رکھا تو ہم پیچھے رہ جائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری عدالتوں میں زیادہ تر ججز ٹیکنالوجی سے آشنا نہیں ،زندگی کی رفتار اب اتنی تیز ہے کہ ان معاملات کو کل پر چھوڑا تو پیچھے رہ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں