ساہیوال

ساہیوال: اسرائیل کے خلاف پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ساہیوال(نمائندہ عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف ساہیوال کی طرف سے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ میں فلسطین کے حق میں اور اسرئیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔

شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر اسرئیل کا جھنڈا بھی جلایا گیا۔ قائدین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پوری امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اگر اسرئیل باز نہ آیا تو تمام مسلمان مل کر اسرئیل کا مقابلہ کریں گے۔احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں، تمام ونگز،قائدین اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرکزی رہنما تحریک انصاف رائے حسن نواز خان، سیکریٹری جنرل ویسٹ ریجن ایم این ے رائے مرتضیٰ اقبال خان، نائب صدر ویسٹ ریجن شکیل خان نیازی، سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ساہیوال ملک فیصل جلال ڈھکو نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔

اس موقع پر حاجی شیخ محمد چوہان، مہر ارشاد کاٹھیا، محمد یار ڈ مرا، رضوان مظفر شاہ، میاں نوید اسلم، ملک توقیر اعوان، قیصر محمود، رانا لطیف،عامر تلا، رانا لطیف، عاطف اقبال، رانا فرید، نعمان آصف، اور دیگر قائدین اور کارکنان نے اپنے اپنے قافلوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں