چوہدری محمد برجیس طاہر

سینیٹ انتخابات میں سیکرٹ بیلٹ بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں’ چوہدری محمد برجیس طاہر

ننکانہ صاحب(عکس آن لائن)سانگلہ ہل پاکستان مسلم لیگ(ن )کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں سیکرٹ بیلٹ بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ جمہوریت کی جیت ہے ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ قانون سازی پارلیمنٹ کاکام ہے جسے پی ٹی آئی بے توقیر کر رہی ہے

ان کیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے حکومتی بدنیتی ظاہر ہوچکی ہے آرڈیننس سے ملک نہیں چلائے جاسکتے یہ حکومت روز اول سے آمریت کی طرز حکمرانی پر عمل پیرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں