کابل

کابل ، تین گھنٹوں میں چار دھماکے ، دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ، ایک شہری اور پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی

کابل (عکس آن لائن)افغان دارالحکومت کابل میں تین گھنٹوں کے دوران چار دھماکوں سے دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک، ایک شہری اور پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بارودی ڈیوائس کے پہلے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دوسرے دھماکے میں سینیئر حکام کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔تیسرے دھماکے میں سڑک کنارے نصب بم سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ چوتھے دھماکے میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوا۔دھماکوں سے نزدیکی دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں