بورس جانسن

بریگزٹ معاہدہ پورے یورپ کے لیے بہتر ثابت ہوگا، برطانوی وزیراعظم

لندن (عکس آن لائن ) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین میں 668 ارب پاونڈ کا تجارتی معاہدہ طے پایا ہے، یہ اب تک کاسب سے بڑا تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ یقین ہے بریگزٹ معاہدہ پورے یورپ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بریگزیٹ معاہدے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے بعد برآمد کنندگان کو یورپ کے ساتھ تجارت کے مزید مواقع ملیں گے۔بورس جانسن نے کہا کہ ہم نے اپنے قوانین کا کنٹرول مکمل طور پر واپس حاصل کر لیا ہے، تجارتی معاہدے کے بعد برطانیہ پر یورپین کورٹ آف جسٹس کا دائرہ کار بھی ختم ہوگیا۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ 1973 کے بعد پہلی بار ہمارے پانیوں پر ہمارا اختیار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ ہمیشہ یورپ کا قابل اعتماد دوست اور اتحادی رہے گا، یقین ہے بریگزٹ معاہدہ پورے یورپ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ یورپ کے دروازے پر متحرک اور خوشحال برطانیہ کوئی بری بات نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں