علی بابا

سابق ملازم کی شکایت پر علی بابا کے بانی جیک ما کو عدالت نے طلب کرلیا

نئی دہلی (عکس آن لائن) بھارت کی ایک عدالت نے سابق ملازم کی شکایت پر علی بابا کے بانی ‘جیک ما’

کو طلب کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی ای کامرس کمپنی علی بابا کے سابق ملازم نے جیک ما پر

الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپانسر شپ اور فیک نیوز کی نشاندہی کرنے پر ملازمت سے ہٹایا تھا،

جیک ما اور دیگر 12ملازمین کو 29 جولائی کو نئی دلی کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت چین کشیدگی کے سبب علی بابا سمیت 57 چینی ایپس پر

بھارت میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں