فیاض الحسن چوہان

(ن) لیگ نے پاکستان معیشت کو گرہن زدہ کر دیا’فیاض الحسن چوہان

لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی ہنستی بستی معیشت کو گرہن زدہ کر دیا ہے،

(ن) لیگ کے لگائے ہوئے معاشی گرہن کو پی ٹی آئی وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ہٹانے کی تگ و دو کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کسی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بالخصوص پاکستان مسلم لیگ ن کا بجٹ پر واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔

لیگی قائدین کو اپنے ادوار کے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں پر بھی ایک نظر ڈالنی چاہیئے۔

ن لیگ نے دو ہزار چودہ۔پندرہ میں ہوٹلز پر سولہ فیصد صوبائی سیلز ٹیکس عائد کیا۔

بزدار حکومت نے ہوٹلز پر ٹیکس ریٹ سولہ سے پانچ فیصد فیصد کیا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ دو ہزار پندرہ اور دو ہزار سولہ میں لیگی حکومت نے دو درجن سے زائد سروسز پر ٹیکس لگائے۔

دو ہزار سترہ ۔اٹھارہ میں ن لیگ نے سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں چوراسی فیصد اضافہ کیا۔

بالواسطہ ٹیکس ہونے کی وجہ سے سروسز سیلز ٹیکس نچلے طبقے کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

لیگی دور کے برعکس بزدار حکومت نے بیس سے زیادہ سروسز پر ٹیکس میں چھوٹ دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں