رجب طیب اردوان

ترک معیشت پوری طاقت کے ساتھ واپس لوٹ رہی ہے، ترک صدر

انقرہ (عکس آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت پوری طاقت کے ساتھ واپس مثبت سمت کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ میں آرتوین یوف ایلی بیراج کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا سے مقابلے کے بعد ملکی اقتصادی مفادات پوری طاقت کے ساتھ لوٹنے لگے ہیں اور اس بیراج کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نیکہا کہ یہ بیراج ترک انجنئیروں کا مرہون ِ منت ہے، یہ شہہ کار ہماری معیشت میں سالانہ ڈیڑہ ارب ڈالر کا منافع لائے گا۔ اور اقتصادی پیش رفت دوبارہ سے شروع ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وبا کے خلاف جدوجہد میں ماسک ، سماجی فاصلے اور صفائی کے اصولوں کے مطابق معمول کی زندگی بحال ہو چکی ہے۔ اس بنا پر 15 بڑے شہروں میں کرفیو کے نفاذ کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں