تمباکو کی برامدات

گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی برامدات میں 49 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد (عکس آن لائن) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی برامدات میں 49 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی اٹھ ماہ میں جولائی تا فروری 2019-20ء کے دوران تمباکو کی برآمدات 25.927 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19ء کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 17.314 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 8.613 ملین ڈالر یعنی 49 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں بالحاظ وزن برآمدات میں 24.52 فیصد کے اضافہ سے برامدات 7695 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 9582 میٹرک ٹک تک بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2020ء-04 کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 1098.12 فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے اور برآمدات کا حجم 8.291 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2019ء-04 کے دوران 0.692 ملین ڈالر مالیت کا تمباکو برامد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں