باغبانوں

باغبانوں کو کاغذی لیموں کی کاشت فوری شروع کرکے مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے باغبانوں کو فوری طورپر کاغذی لیموں کی کاشت شروع کرکے مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاغذی لیموں کی مارچ میں کاشت کیلئے معتدل آب و ہواانتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے قبل درجہ حرارت کم ہونے کے باعث کاغذی لیموں کی فصل کو شدیدنقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے تاہم عام فصلوں اور پھلوں کی کاشت کیلئے موزوں زمین کاغذی لیموں کی کاشت کیلئے مناسب ہے۔

ایک ملاقات کے دوران ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ گوجرانوالہ‘ سرگودھا‘ ملتان‘ گجرات‘ ساہیوال اور رحیم یارخان کے علاقے کاغذی لیموں کی کاشت کیلئے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں جبکہ پنجاب کے علاوہ سندھ اورخیبرپختونخواہ میں بھی لیموں کامیابی سے کاشت کیاجارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ قدرت نے اس میں سڑک ایسڈ ‘کیلشیم‘ پوٹاشیم‘ فولاد‘ فاسفورس‘ وٹامن اے‘ بی اور سی پیداکئے ہیں جبکہ اس کا چھلکا رس اور بیج غذائی اور ادویاتی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرم موسم اور خشک علاقے جہاں درجہ حرارت 40سے47ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپرچلاجائے وہاں لیموں کی کاشت کامیابی سے نہیں ہوسکتی۔انہوں نے بتایا کہ لیموں کے پودے لگانے کا بہترین وقت فروری تا مارچ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں