جوتوں

رواں مالی سال کے دوران جوتوں کی برآمدات کا حجم 140 ملین ڈالر تک بڑھنے کا امکان

اسلام آباد ( عکس آن لائن )رواں مالی سال کے دوران جوتوں کی برآمدات کا حجم 140 ملین ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران جوتوں کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان فٹ ویئر مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم ای) کے چیئرمین محمد یونس نے کہا ہے کہ جوتوں کی بین الاقوامی برآمدی مارکیٹ کا حجم سالانہ 142 ارب ڈالر ہے جس میں پاکستان کا حصہ صرف 0.1 فیصد ہے جو شعبہ کی استعداد سے کہیں کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایف ایم اے آئندہ پانچ سال کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات کے حجم کو ایک ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کے لئے پر عزم ہے اور اس حوالہ سے ہمیں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ محمد یونس نے کہا کہ جوتوں کی برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر تک تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ محمد یونس نے کہا کہ جوتوں کی برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے اسے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق جوتوں کی تیاری پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش کے لئے تجارتی وفود کے دوروں کی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں