انوکھی واردات

جہانیاں ، چوری کی انوکھی واردات ، چور 21من آٹا لیکر فرار

جہانیاں(عکس آن لائن) صوبہ پنجاب کی تحصیل جہانیاں میں چوری کی انوکھی وارادت ہوئی ہے،جہاں چور پیسیو موبائل چرانے کے بجائے آٹا لے اڑا ہے۔پولیس کے مطابق چوری کی یہ واردات جہانیاں کے نواحی علاقے جمال آباد کالونی میں پیش آئی ہے، جہاں نامعلوم چور آٹا چکی سے21 من آٹا چرا کر فرار ہوگئے ہیں۔واقعہ کے بعد چکی مالک نے پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے،تاہم ابھی تک ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں