سپریم کورٹ

قتل کیس میں ناقص تفتیش، سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ کو طلب کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) قتل کیس میں ناقص تفتیش پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ کو عدالت طلب کرلیا۔

شہری سانول یوسف کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس مظاہر علی نقوی نے متعلقہ آئی او اور ڈی ایس پی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی نے کس بنیاد پر ملزم کا نام تفتیش میں شامل نہیں کیا؟، زخمی کہہ رہا ہے کی فائرنگ سانول یوسف نے کی، کیا اس طرح سے تفتیش ہوتی ہے؟۔

جسٹس مظاہر علی نقوی نے ریمارکس دیے کہ کیوں نا آئی او اور ڈی ایس پی کو یہاں سے جیل بھیج دیں، بعدازاں عدالت نے قتل کیس میں ناقص تفتیش پر اعلیٰ پولیس افسران کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ تھانہ شیخوپورہ میں سانول یوسف پر اکبر کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، سانول یوسف نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں