عالمی عدالت انصاف

عالمی عدالت انصاف کا فلسطین میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان

ہیگ (عکس آن لائن ) عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔چیف پراسیکیوٹر عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔عالمی عدالت انصاف کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔

فلسطینی حکام نے عالمی عدالت انصاف کے تحقیقات کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جب کہ اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔امریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالفت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں