علی امین گنڈاپور

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

اسلام آ باد(عکس آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپورکیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کیخلاف پولس کو تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلبی سے متعلق 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالت نے مقدمات اندراج کی صورت میں ایف آئی آرکی نقول رپورٹ کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے علی امین گنڈا پور کیخلاف جاری انکوائریز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، عدالت نے 31 مارچ تک تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں