آٹے کا بحران

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے تک جا پہنچا

کوئٹہ(عکس آن لائن)بلوچستان میں آٹے کا بحران تاحال جاری ہے کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے تک جا پہنچا ہے دوسری جانب بلوچستان حکومت کو پاسکو سے گندم مہنگی ملنے کی وجہ سے سستا آٹا پوائنٹس پر 1471 روپے میں ملنے والے 20 کلو کے سرکاری آٹے کے تھیلے میں 39 روپے اضافہ کرکے قیمت 1510 روپے میں مختص کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں آٹے کا بحران تاحال جاری ہے کوئٹہ میں آٹا فی کل 140روپے کا ہوگیا شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے ،50کلو آٹے کا تھیلہ7100 سے اور 100 کلو آٹا 14200روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے شہر کے 11 مقامات پر سستا آٹا پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں 20 کلو آٹا 39روپے اضافے کے بعد اب 1510 روپے میں دستیاب ہے ۔

محکمہ خوراک حکام نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے پاسکو سے 100 کلو کی 2 لاکھ گندم کی بوریاں لی ہیں، گزشتہ سال بھی پاسکو سے 2 لاکھ گندم کی بوریاں خریدی گئی تھیں،حکومت نے پاسکو سے 100 کلو گندم 6183 روپے کے حساب سے خریدی ہے، محکمہ خوراک حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال 100 کلو گندم بوری کے ٹرانسپورٹ جارجز 705 روپے ادا کیے تھے،اس سال 100 کلو گندم کی بوری کے 737 روپے ٹرانسپورٹ جارجز ادا کیے گئے ہیںٹرانسپورٹ مہنگی ہونے کی وجہ سے 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 39 روپے اضافہ ہوا۔دوسری جانب سرکاری نرخ پر سستے آٹے کے حصول کے لئے قائم پوائنٹس پر شدید رش دیکھائی دیا ،عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید سردی میں گھنٹوں انتظار کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے لہذا سستے آٹے کے پوائنٹس میں اضافہ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں