اظہر علی

93 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی کا خواب 12سال بعد پورا ہوگیا

لاہور (عکس آن لائن)93 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی کا خواب 12سال بعد پورا ہوگیا۔اظہر علی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق شایداظہر علی وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے پر کیلئے 12 سال کا طویل انتظار جھیلنا پڑا۔جولائی 2010 کے دوران لارڈز کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کے بعد اظہر علی نے اب تک 93 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے ایک میچ بھی ہوم گراؤنڈ پر نہ کھیل سکے۔

اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا میں بہت جذباتی محسوس کررہا ہوں کیونکہ جب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے گزرتے تھے تو خواہش ہوتی تھی کہ ملک کیلئے اس اسٹیڈیم میں بھی کھیلوں،دنیا بھر میں کھیلتے ہیں لیکن پاکستان میں نہیں کھیل سکتے تھے۔انہوں نے کہاکہ میرے لیے خوشی کا موقع ہے کہ بلآخر آج میں فیملی اور دوستوں کے سامنے اپنے گراؤنڈ میں کھیلوں گا جہاں میرے اہل خانہ بھی میچ دیکھنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں