راولپنڈی (عکس آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید اور راشد شفیق کی ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید احمد اور راشد شفیق کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔سماعت کے موقع پر شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے ہمراہ جج ملک اعجاز آصف کے روبرو عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید اور راشد شفیق کی ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 18 نومبر تک ضمانت منظور کی تھی۔ اس موقع پر شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی پہنچے تھے۔