عمران خان

9 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پرسماعت ملتوی

لاہور ( عکس آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9مئی کے سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کل ( ہفتہ ) تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ، سینئر کونسل سلمان صفدر کے جونئیر عدالت پیش ہوئے ، جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد عدالت میں مصروف ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کرائی جائے گی۔

پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے کہا کہ تین مقدمات کا چالان ایڈمن کورٹ کو مارک ہو چکا ہے ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے سینئر کونسل سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، عدالت نے آج (ہفتہ ) 3 فروری تک سماعت ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں