لاہور(عکس آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی جلائو گھیرا ئوکے مقدمات میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائوںڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کردی ۔
عدالت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے راحت بیکری حملہ کیس اور تھانہ شادمان کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔