سلمان اکرم راجہ

9مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا ملنی چاہئے،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے ہی، نو مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے، اصول کی سطح پر ہر ایک سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور اسے پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ 9مئی کے واقعات میں ملوث ہیں انہیں بالکل قانون اور آئین کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں آپس میں بیٹھ کر بات چیت کرسکتی ہیں، ہم سب کو ساتھ لیکر چلنے کو تیار ہیں، اصولوں پر جو ہمارے ساتھ ہیں ہم اس سے بات کریں گے ، ہم کہتے ہیں کہ آئیں بیٹھیں اور ایک سمت کاتعین کریں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ غلط مفروضہ ہے کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہی نہیں کرنا چاہتے، ہم اصول کی سطح پر ہر ایک سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں ۔