ادویات

89 ادویات کی قیمتوں میں کمی، ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اطلاق فوری ہو گا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ادویات کی قیمتوں میں کمی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا تسلسل ہے، ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اطلاق فوری ہو گا۔

وزارت صحت کی طرف سے ادویات میں کمی کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے جاری بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ادویات کی قیمتوں پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے وزارت صحت نے ادویات کی کمی کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اطلاق فوری ہو گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں دسمبر 2018 اور جنوری 2019 میں 300 سے 400 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ حکومت کی جانب سے 6 ماہ قبل قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جن ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ان میں ٹی بی،کینسر اور دل کی بیماریوں کی ادویات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں