خواجہ آصف

8 فروری کو جس دور کا آغاز ہو گا، نوازشریف پھر وزیرِ اعظم ہونگے، خواجہ آصف

سیالکوٹ (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جس دور کا آغاز ہو رہا ہے نواز شریف پھر وزیرِ اعظم ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ایک ادارے نے کہا کہ 30 سال میں جب بھی ملک نے ترقی کی تب نواز شریف وزیرِ اعظم تھے۔انہوںنے کہاکہ کئی سال سے ہماری معیشت کا کوئی سر پیر نہیں رہا، ایسے دور کا آغاز ہو گا جس میں نوجوان ایک محفوظ مستقبل کی امید رکھ سکیں گے۔(ن )لیگی رہنما نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا بڑا حصہ ہیں، ویمن ایمپاورمنٹ کا سفر ابھی بہت دور ہے، بیلٹ باکس پر آپ نے ووٹ دینا ہے تو آپ کا فیصلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح اپنی زندگی کا فیصلہ کرنے کی آزادی بھی ہونی چاہیے، میں اس محفل کو انتخابی جلسے میں تبدیل نہیں کرنا چاہتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے مختلف اوقات میں 8 منسٹریز پر کام کیا ہے، 3 سال قبل بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی قید کاٹی۔انہوںنے کہاکہ آج بھی نواز شریف کا ورکر ہوں، 35 سال پہلے بھی تھا، مریم نواز کا مستقبل روشن ہے، انہوں نے اپنا ایک مقام بنایا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ 73 فیصد بچیاں ڈاکٹر بن کر پریکٹس نہیں کرتیں، یہ بچیاں ہائوس وائف بن جاتی ہیں اور ٹیلنٹ ضائع ہوتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ریاست اور والدین کی انویسٹمنٹ ضائع ہو جاتی ہے، لوگ اس لیے بچیوں کو پڑھاتے ہیں کہ ان کے رشتے اچھے ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں