قومی انعامی بانڈز

7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 فروری کو ہو گی

فیصل آباد (عکس آن لائن) قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 فروری بروز پیر کومنعقد ہو گی۔

مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتا یاکہ یہ رواں سال کی تیسری جبکہ مجموعی طور پر81ویں قرعہ اندازی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شفاف قرعہ اندازی کے سلسلہ میں ایک تقریب پیر کی صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدر آباد میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی جن میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کاچناؤ کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں