قومی انعامی بانڈز

750 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اکتوبرکو ہو گی

سرگودھا(عکس آن لائن )سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 750 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 80 ویں قرعہ اندازی 15 اکتوبر کو راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔

750 روپے والے قومی انعامی بانڈزکا پہلا انعام 15 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 5 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 9300 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے 750 روپے قومی انعامی بانڈز کی سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں