ڈاکٹر فیصل سلطان

50 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بدھ سے50 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہو گیا ،پچاس سال سے زائد عمر افراد کسی بھی قریبی سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپنا شناختی کارڈ اور فون ساتھ لیکر جائیں اور اپنی ویکسین لگوائیں، 40 سے 50 سال کی عمر کے افراد 1166 پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں