اسٹریٹجک منصوبے

“3820” اسٹریٹجک منصوبے کا پیغام: منزل کی جانب ایک خاکے کی تشکیل

بیجنگ (عکس ‌آن لائن)  1993 میں شی جن پھنگ ، جو اس وقت فو چو شہر کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری تھے ، نے “فوچو 20 سالہ اقتصادی اور سماجی ترقی اسٹریٹجک وژن” تشکیل دیا  ، جس نے منظم طریقے سے 3 ، 8 اور 20 سالوں میں فو چو کی معاشی اور سماجی ترقی کے اہداف اور اقدامات کی منصوبہ بندی کی۔ 1992 سے 1995 تک ، فوچو کی جی ڈی پی 26.6 فیصد کی اوسط سالانہ شرح سے بڑھی۔ “3820” اسٹریٹجک منصوبے کا پہلا ہدف 3 سال میں مکمل ہوا۔ اس کے بعد سے ، اس منصوبے کے 8 سالہ اور 20 سالہ اہداف کو بھی شیڈول کے مطابق حاصل کیا گیا ہے۔ آج ، “3820” اسٹریٹجک منصوبے کا نظریہ بدستور انتہائی اہم عملی رہنما اہمیت کا حامل ہے۔ 

30 سال سے زائد  پہلے ، فوچو کی صنعتی بنیاد کمزور اور مالی آمدنی کم تھی بلکہ وہاں نقل و حمل کا نظام اور لوگوں کی سوچ بھی فرسودہ تھی۔ اپریل 1990 میں شی جن پھنگ نے فوچو شہر کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔ اگلے دو سالوں میں انہوں نے اپنا آدھے سے زیادہ وقت نچلی سطح پر تحقیقات اور مطالعے میں گزارا۔نومبر 1992 میں ، “فوچو 20 سالہ اقتصادی اور سماجی ترقی اسٹریٹجک وژن”  فوچو شہر کی چھٹی پارٹی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی اجلاس میں منظور کیا گیا اور فو چو کی ترقی کی سمت متعین کی گئی۔

 پھر ترقی کا آغاز کہاں سے ہونا چاہیے؟ شی جن پھنگ نے اپنی نگاہ سمندر پر مرکوز رکھی ۔ “اقتصادی ترقی کو تیز تر کرنے کے لئے زمین سے سمندرکی طرف دیکھنا ہوگا “.اس کے بعد ، فوچو کی سمندری نقل و حمل اور بندرگاہ کی صنعتوں سمیت دیگر شعبوں کو بڑا فروغ ملا۔ساتھ ساتھ سمندری بائیو میڈیسن اور آف شور ونڈ پاور ہائی اینڈ آلات کی مینوفیکچرنگ جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی پر زور دیا گیا ۔ مشینری اور انٹیلی جنس کی بدولت روایتی آبی زراعت کی صنعت بھی گہرے سمندر کی طرف پھیل رہی ہے۔ 2022 میں ، فوچو کی کل سمندری پیداوار کی مالیت 330 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ، جو مسلسل کئی سالوں سے چین کے ضلعی شہروں میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں