وزیراعلی پنجاب

31دسمبر گزر جائے گی، اپوزیشن کے استعفے جیبوں میں ہی رہ جائیں گے، وزیراعلی پنجاب

لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 31 دسمبر آئے گی اور گزر جائے گی، اپوزیشن کے استعفے جیبوں میں ہی رہ جائیں گے، یہ عناصر جتنے مرضی منت ترلے کر لیں، این آر او نہیں ملنے والا۔ اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت پڑ چکی ہے۔ یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

اس کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرت ہرگز نہیں۔ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ شور و غوغا کرنے والے قوم پررحم کریں اورمنفی سیاست ترک کر دیں۔ اپوزیشن پے در پے ناکامیوں کے باوجود اب تک خواب غفلت میں سو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔ یہ عناصر جتنے مرضی منت ترلے کر لیں، این آر او نہیں ملنے والا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پر اوس پڑچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں