شہباز گل

30 اپریل سے پاکستان میں روزانہ ایک لاکھ این 95 ماسک بننا شروع ہو جائیں گے، شہباز گل

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے کہا ہے کہ 30 اپریل سے پاکستان میں روزانہ ایک لاکھ این 95 ماسک بننا شروع ہو جائیں گے، جو کہ نہ صرف پاکستان کی اپنی ضرورت پوری کریں گے بلکہ برآمد بھی کیئے جائیں گے،

کورونا کے کرائسس میں پاکستانی قوم کا رسپانس ایک بہترین رسپانس رہا جو کہ ہر اعداد و شمارسے ثابت ہوتا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ 30 اپریل سے پاکستان میں روزانہ ایک لاکھ این 95 ماسک بننا شروع ہو جائیں گے،جو کہ نہ صرف پاکستان کی اپنی ضرورت پوری کریں گے بلکہ برآمد بھی کیئے جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ قیمت تقریبا 300 سے 400 سو روپے تک ہوگی، جب پروڈکشن بڑھ جائے گی تو اور سستے ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں