شرجیل میمن

30ممبران اغوا ہوئے تو عدالت کے دروازے کھلے ہیں،شرجیل میمن کا چیلنج

کراچی (عکس آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعث شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر میئر کے الیکشن سے قبل 30 سے زائد ممبران اغوا ہوئے ہیں تو عدالت کے دروازے کھلے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر 30 سے زائد ممبران اغوا ہوئے ہیں تو عدالت کے دروازے کھلے ہیں۔

ان 30 لوگوں کے اہلخانہ میں سے کسی نے تو ایف آئی آر کٹوائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ان لوگوں سے جا کر پوچھے کہ ہمیں ووٹ کیوں نہیں دیا۔ کل ہال میں موجود پی ٹی آئی کے تمام ممبران نے جماعت اسلامی کو ووٹ دیا تھا، انھوں نے کہا کہ ہمیں کسی کی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ہے۔پی ٹی آئی ممبران نے ان کو ووٹ دینے سے منع کر دیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ممبران پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں