نیر حسین بخاری

27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا ، نیر حسین بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش بھٹو کے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر طلوع ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ جمہوریت پسند قوتوں کا متحد ہونامحترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا ۔ انہوں نے کہاکہ میثاق جمہوریت پر عمل کرنے اور آگے بڑھنے پی ڈی ایم وجود میں آ چکا ہے ، جمہوریت کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ قومی بیانیہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت کیلئے خون کا نذرانہ دینے والوں کے وارث بلاول بھٹو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں