منی لانڈرنگ

27میں سے 26شرائط پوری کرنے کے باوجود پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ پر رکھنا حیرت انگیز بات ہے’ فیاض الحسن چوہان

لاہور(عکس آن لائن)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 27 میں سے 26 شرائط پوری کرنے کے باوجود پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ پر رکھنا حیرت انگیز بات ہے اوراس سے بھی زیادہ شرمناک بات بیگم صفدر اعوان کا اس پر تنقید کرنا ہے،فیٹف کی پوری نہ ہونے والی واحد شرط منی لانڈرنگ اور اس سے جڑے قوانین سے متعلق ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آل شریف کی لازوال، بے مثال اور تابناک کرپشن اور منی لانڈرنگ نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا،گزشتہ دس سال میں آل شریف و زرداری کے معاشی جرائم اور کوتاہیاں پاکستان کو لے ڈوبیں،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اپنے کالے دھن کو بچانے کے لیے منی لانڈرنگ قوانین نہ بنائے،

ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں سے آج ہماری معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ آل شریف اور زرداری کے خلاف کرپشن کیسز کو اب ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے،دنیا کو دیکھنا ہو گا کہ فیٹف صرف معاشی واچ ڈاگ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور مقصد ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی اور انتظامی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں