سورج چاند کے پیچھے چھپےگا

26دسمبرکو 20 سال بعد سورج چاند کے پیچھے چھپےگا، آخری بار 11اگست 1999کو ایسا ہوا تھا

فیصل آباد (عکس آن لائن) 26 دسمبر2019 کو 20 سال بعد سورج چاند کے پیچھے چھپےگا آخری بار 11 اگست 1999 کو ایسا ہوا تھا سورج گرہین صبح 7:34 پر شروع ہو گا 8:46 پر زیادہ گرہین ہوگا 10:10 منٹ تک رہے گا

سورج گرہین جنوبی پا کستان کے سا حلی علاقوں کراچی گوادر میں زیادہ اور ملک بھر میں جزوی طور پر دیکھا جا ئے گا تفصیل کے مطا بق 20سال بعد 26دسمبر کو مکمل سورج گرہین ہوگاسورج کا چاند کے پیچھے چھپنے کا یہ عمل 20سال پہلے 11اگست1999کو عمل میں آیا تھا 80فیصد سورج گرہین ہونے کی وجہ سے دن کا کچھ حصہ رات مین تبدیل ہو جا ئے گا اور درجہ حرارت مزید کم ہو گا.

سورج گرہین کو فلٹر والے چشمے سے ہی دیکھا جا سکے گا ڈائریکٹ دیکھنے سے انسان ہمیشہ کے لیے اندھا ہو سکتا ہے محکمہ موسمیات کے مطا بق حاملہ خواتین کے لیے گرہین کے دوران سورج کی ریڈی ایشن خطرناک ہو سکتی ہے گرہین کے وقت سورج کی خطرناک ریڈی ایشن بچوں اور بھوڑوں سمیت انتہا ئی کم قوت مدا فت و الے افراد کے لیے بھی خطرناک ثا بت ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں