قصور(عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کہا کہ 25ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت مونگ پھلی کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے لہذاکاشتکار وسط اپریل تک مونگ پھلی کی کاشت مکمل، 90فیصد سے زیادہ اگاکا حامل خالص بیج اورگریوں کے اوپروالے گلابی رنگ کے باریک صحیح سلامت چھلکے کا بیج استعمال کرتے ہوئے بروقت کاشت مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوارکاحصول ممکن ہوسکے۔
انہوں نے بتایا کہ پیداوارکے اعلی معیار کو برقراررکھنے کے لئے معیاری بیج کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیج پرانا ہو، پھلیوں سے دانے زیادہ دیرپہلے نکلے ہوئے ہوں یا گریوں کے اوپر والا گلابی رنگ کا باریک چھلکا صحیح سالم نہ ہو اور اور بیج ٹوٹا ہوا ہو تو اس کے اگنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شرح بیج50کلوگرام پھلیاں یا 30کلوگرام گریاں فی ایکڑ رکھنا ضروری ہے تاکہ پودوں کی فی ایکڑ مطلوبہ تعداد60 سے 65ہزار حاصل کرنے میں مددمل سکے۔ باری2000اور گولڈن اقسام انتہائی شاندار فصل کی حامل ہیں جو نہ صرف کیڑے مکوڑوں کے حملوں کیخلاف بھرپو ر قوت مدافعت رکھتی ہیں۔