ڈینگی

24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 104 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور( عکس آن لائن)گزشتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 104 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 2557کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 45،راولپنڈی میں 22،ملتان میں 15،گوجرانوالہ میں5 ،فیصل آباد میں 4 ،شیخوپورہ میں 4 ،رحیم یار خان میں 2نئے،قصور ، گجرات ،بہاولنگر، اوکاڑہ، لودھراں، جھنگ اور جہلم میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔ سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 113 مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں