فخر عالم

22یونٹس کا 10ہزار سے زائد بِل، فخر عالم کا کے الیکٹرک سے سوال

کراچی (عکس آن لائن)معروف پاکستانی گلوکار، اداکار و میزبان فخرعالم نے 22یونٹس کا 10ہزار سے زائد بِل آنے سے متعلق کے الیکٹرک سے سوال پوچھ لیا۔ٹوئٹر پر فخر عالم نے بل کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں22یونٹس کا بل 10483روپے آیا ہوا ہے۔فخر عالم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 22یونٹس کے حساب سے بل کو دیکھا جائے تو ایک یونٹ لگ بھگ 500روپے کا بن رہا ہے، یہ کیسا حساب ہے؟ مجھے پاکستانی عوام پر بہت افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کے الیکٹرک کی تعریف کروں گا اگر مجھے اس بل کی وضاحت مل جائے۔ کے الیکٹرک نے فخر عالم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سہولت کا جائزہ لینے کیلئے بل کے پچھلے حصے میں بل کے حوالے سے وضاحت موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں