اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ 2023 تک پولیو کے خاتمے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں گے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں کوئی غیر ذمہ داری نظر آئی تو سخت ایکشن لیں گے، 2020 میں ہم پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کو روک پائیں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ 2022 کے آخر تک پولیو ختم کر چکے ہوں گے یا اس کے قریب ہوں گے جب کہ 2023 تک پولیو کے خاتمے کا سرٹیفکیٹ حاصل لیں گے۔