توانائی کے شعبہ

2020ء کے دوران توانائی کے شعبہ میں عالمی سرمایہ کاری میں20فیصد کمی متوقع

اسلام آباد (عکس آن لائن) 2020ء کے دوران توانائی کے شعبہ میں عالمی سرمایہ کاری میں20فیصد کمی متوقع ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی( آئی ای اے) نے کہا ہے کہ جاری سال 2020ء میں شعبہ میں کی جانے والی بین الاقوامی سرمایہ کاری کا حجم 400ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

عالمی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وباء کے بعد عالمی معیشت کی ترقی کیلئے شفاف توانائی اور انرجی سکیورٹی ضروری ہے تاہم شعبہ میں کی جانے والی بین الاقوامی سرمایہ کاری کے حجم میں کمی کے باعث انرجی سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ آئی اے ای کی رپورٹ کے مطابق 2020ء کے آغاز ہر شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 2فیصد اضافہ ہورہا تھا جو گذشتہ چھ سالوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ اضافہ تھا ۔ 2019ء کے دوران توانائی کے شعبہ میں کی جانے والی بین الاقوامی سرمایہ کاری1.8 کھرب ڈالر رہی تھی۔

آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیٹی بائیرل نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری میں کمی کے باعث توانائی کی رسد میں کمی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی کم ہونگے کیونکہ عالمی معیشت کی ترقی کیلئے توانائی کی دستیابی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے شفاف توانائی کے حصول کی جانب جاری سفر میں بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے عالمی بحران کی وجہ سے توانائی کی عالمی کمپنیوں نے سرمایہ کاری میں کمی کے علاوہ نئے منصوبوں کے آغاز کو بھی موخر کردیا ہے۔ آئی ای اے نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری پر نقصان کے خدشات کے پیش نظر تیل و گیس پر کی جانے والی سرمایہ کاری میں بھی ایک تہائی کمی کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں